برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی بچی کی تصویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے فائل فوٹو یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچی بغیر کسی خوف کے ایک برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی ہے، کئی صارفین بچی کی دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بچی کا نام گلمینہ ہے جس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

خودساختہ کہانی کے مطابق بچی نے برفانی چیتا بلی کا بچہ سمجھ کر پالا تھا اور اب وہ بڑا ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر رہتا ہے لیکن اس بچی سے مانوس ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ پالتو جانوروں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے، اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by /babrak (@babrakk)

یہ تصویر ببرک خان نامی صارف کا ڈیجیٹل آرٹ ہے جو انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹول مڈ جرنی سے تخلیق کیا ہے۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تصویر جیسے دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store