نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ واہگہ بارڈر پر ظلم کی انتہا کر دی، ہندو انتہاپسندوں کی اصلیت سامنے آگئی

نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ واہگہ بارڈر پر ظلم کی انتہا کر دی فائل فوٹو نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ واہگہ بارڈر پر ظلم کی انتہا کر دی

بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق 5 روزکے ویزے کے باوجود سدھو کو عین وقت پرا ٹاری پر روک لیا گیا جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی حکام نے نوجوت سدھو کو واہگہ سے جانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سدھو کے واہگہ پہنچنے پر بھارتی حکام نے انہیں روک لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور سے پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنا ہے۔

install suchtv android app on google app store