حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے نام فائنل کر لئے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ فائل فوٹو وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن ممبران کے لئے بارہ بارہ نام فائنل کر لئے ہیں ۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنی اپنی فہرست کل تک اسپیکر کو بھیجیں گے ۔ چار ارکان کا حتمی فیصلہ پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے چار ممبرز کا تقرر آخری مرحلے میں داخل ۔ حکومت اور اپوزیشن کا چوبیس نام جمعہ تک اسپیکر کو بھیجنے کا اعلان ۔ چار ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری 25 جولائی کو پارلیمانی کمیٹی دے گی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن میں صاف ستھرے اور سیاسی وابستگی کے بغیر لوگ لانا چاہتے ہیں۔

چار ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے ہو گا ۔ کمیٹی چیئرمین پرویز رشید نے بتایا کہ امید ہے کہ اجلاس میں چار ناموں کی منظوری دیدی جائےگی ۔ ایسا نہ ہوا تو نام سپریم کورٹ کو بھیج دیئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store