وزیر اعظم آج ویڈیو لنک پر اقتصادی کونسل، کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کرینگے

وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم آج ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہو گا، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج ہونگے۔

وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہو گا۔

نوازشریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت شام ساڑھے چھ بجے طے ہے جس میں نئے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیر اعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت اور خطاب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store