وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا تمام شہریوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کرانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گوگل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا حکم دیا ہے ۔

نادراحکام کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ  چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کرپشن اور نادرا اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نادرامیں بدعنوانی سے ملک کی بدنامی ہوگی۔ چوہدری نثار نے تمام شہریوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرتے ہوئے اڑتالیس گھنٹے میں لائحہ عمل بنانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا، ہمیں سالوں کا کام دنوں میں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہنگامی صورتحال ہے، میں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا جعلی شناختی کارڈز نہیں بنتے، پاکستان میں شناختی کارڈز کا حصول آسان بات نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، واضح رہے کہ طالبان رہنما ملا اختر منصور نے بھی ولی محمد کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا۔

install suchtv android app on google app store