جدید ایف-16 طیاروں کیلئے پاکستان کے امریکا سے مذاکرات

سہیل امان فائل فوٹو سہیل امان

پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان جدید ایف-سولہ طیاروں کے حصول کیلئے امریکا سے مذاکرات کر رہا ہے۔

سہیل امان نے پیر کو کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس میں 16ویں جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی تقریب رونمائی کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ امریکی محکمہ دفاع کے حکام سے کچھ نئے ایف سولہ طیارے حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، تاہم ڈیل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان فضائیہ 2020 تک میراج سمیت متعدد پرانے لڑاکا طیاروں کو خیر آباد کہہ دے گا۔

انہوں نے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی پیداوار اور معیار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس اور آپریشنز کے لحاظ سے یہ طیارہ ایف-16 سے کم نہیں۔

 

install suchtv android app on google app store