اسلام آباد: ذاتی دشمنی پر میاں بیوی قتل، دو سالہ بچہ محفوظ

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون کے بھائی اور بھتیجے نے فائرنگ کی ہے۔ فائل فوٹو پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون کے بھائی اور بھتیجے نے فائرنگ کی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ملزمان نے ذاتی دشمنی کے سبب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا، دو سالہ بچہ محفوظ رہا جس کی ماں باپ کی لاشوں کے پاس کھڑے رہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سپر اسٹور کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 سال کا بچہ محفوظ رہا۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون کے بھائی اور بھتیجے نے فائرنگ کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کا مقصد کیا ہے؟ ان محرکات پر تحقیق جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

install suchtv android app on google app store