پاک چین بس سروس دوبارہ بحال کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں: احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان درہ خنجراب کے راستے بس سروس دوبارہ شروع کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

بیجنگ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بس سروس کے اجراء سے چین میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے لئے ارزاں سفری سہولت مہیاہوسکے گی

۔وفاقی وزیرنے تین سال کے بعددرہ خنجراب کے کھلنے کوایک انتہائی مثبت پیشرفت قراردیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ پاکستان اورچین کے درمیان زمینی راستے سے تجارت بھی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

احسن اقبال نے کہاکہ خنجراب سرحدپردونوں ممالک کی طرف سے سہولتوں کوبہتربنایاجائے گا تاکہ یہ راستہ ساراسال کھلارہے اورایک مستقل سہولت کی شکل اختیارکرسکے۔

install suchtv android app on google app store