پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لیے محبت کےاظہار پر ہے

پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لیے محبت کےاظہار پر ہے سکرین گریب پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لیے محبت کےاظہار پر ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان تنازع حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی، کراچی میں کےفور منصوبہ،حب کینال جب کہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم آج چینی صدرکےسربراہان مملکت کے اعزاز میں دیےگئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، ان کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوگی جب کہ وزیراعظم آج ازبکستان کے صدر اورچین کے وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی جس کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا، پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لیے محبت کےاظہار پر ہے۔ْ

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، امریکا چین تنازع حل کرنے میں پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

install suchtv android app on google app store