شاہ محمود قریشی کی بغداد میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات

 شاہ محمود قریشی اورعراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی اورعراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطین کے تنازع کا حل ضروری ہے۔

بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات اور پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے کیوں کہ خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امن عمل آگے بڑھنا چاہیے، ملاقات میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے عالمی فورمز پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور عراق کے درمیان تعلیم، زراعت اوردیگرشعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، عراق کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے علاقائی امن کودرپیش خطرات اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store