سندھ میں خطرناک وائرس پھیلنے کا خطرہ، ایڈوائزری جاری

نپاہ وائرس فائل فوٹو نپاہ وائرس

بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نپاہ پھیلنے کے معاملہ پر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزی جاری کر دی ہے۔

پاکستان میں بھی پھیلاؤ کے ممکنہ خطرے پر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ نپاہ نامی وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ لکھ دیا۔ سندھ بھر کے اسپتالوں کے ایم ایس ، ڈائریکٹرز، اور محکمہ لائیو اسٹاک کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر میں درد، جسم میں درد، کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store