کینسرکی نئی دوا امید کی نئی کرن ثابت

کینسرکی نئی دوا فائل فوٹو کینسرکی نئی دوا

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران کینسر کے علاج کے لیے تجرباتی دوا استعمال کرنے والے تمام مریض شفایاب ہو گئے، جسے ماہرین نے معجزہ قرار دیا ہے۔

نیویارک کے ایک کینسر سینٹر میں ہونے والی تحقیق کے دوران ریکٹل کینسر کے 18 مریضوں کو صرف تجرباتی طور پر ڈوسٹر الیماب نامی دوا 6 ماہ تک دی گئی، جس کے نتیجے میں حیرت انگیز طور پر تمام مریض شفایاب ہو گئے۔

میموریل سلون کیٹیرنگ سینٹر سے وابستہ ماہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تجربے کے دوران کینسر کے تمام مریض شفایاب ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے یہ کینسر کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store