اقتصادی راہداری کا منصوبہ 2030 میں مکمل ہو گا: احسن اقبال

منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کی تقدیر بدل دے گا۔

آج پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سی پیک کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کی قیادت کا مشترکہ نصب العین ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2030 میں مختلف مراحل میں مکمل ہو گا اور اسکی تکمیل سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں سے پینتیس ارب ڈالر توانائی کے شعبے جبکہ گیارہ ارب ڈالر بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں اور گوادر بندرگاہ پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store