خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے: سعودی وزیر توانائی

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے کیونکہ پٹرولیم مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

روسی ہم منصب لیگزینڈر نواک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی کا کہناتھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپر امید ہیں کہ مستقبل میں تیل کی قیمتوں میں اسی طرح بہتری آتی رہے گی۔

جبکہ دوسری جانب قطر کے وزیر توانائی نے بھی اسی قسم کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت اب ختم ہو چکا ہے۔

اس وقت خام تیل کی قیمتیں 10 سال کی کم سطح 30 ڈالر کو چھونے کے بعد اب 50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store