پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو جائے گا

عالمی مالیاتی ادارے عالمی مالیاتی ادارے

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے بغیر بھی گزارہ کر سکتا ہے، موجودہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا کہ ستمبر میں پاکستان کے ساتھ موجودہ پروگرام ختم ہونے تک آئی ایم ایف پاکستان کو مزید ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب ہے اور اب پاکستان مزید قرض لئے بغیر بھی چل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات پچیس ارب ڈالر ہیں جنھیں دگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store