Logo
Print this page

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کر گئے، سیاسی اور سماجی حلقوں کا اظہار افسوس

صادق سنجرانی فائل فوٹو صادق سنجرانی

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد، آصف سنجرانی، انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

صادق سنجرانی اور ان کے اہل خانہ نے ملک بھر کے دوستوں، عزیزوں اور سیاسی رہنماؤں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

مرحوم کی وفات پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

خاندانی ذرائع کےمطابق آصف سنجرانی آغا خان اسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے۔

مرحوم کافی عرصے سے گردوں کےعارضہ میں مبتلاتھے،نمازِجنازہ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

سابق چیئرمین سینیٹ کے والد کے انتقال کے بعد سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store
Urdu News - پاکستان اور دنیا بھر سے بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح، تجارت اور ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اردو خبریں
All Rights Reserved © SUCH TV 2023. SUCH TV is not responsible for the content of external sites.