Logo
Print this page

یہ دیوانے ہیں

یہ دیوانے ہیں فائل فوٹو

 یہ دیوانے ہیں

کتاب کھولے دیوار پڑھتے ہیں
کھلی آنکھوں خواب بنتے ہیں
بند آنکھوں تلاشتے پھرتے ہیں
یہ دیوانے ہیں
ریت پر گھنٹوں بیٹھے
لہروں سے بات کہتے ہیں
ہواؤں سے سرگوشیاں
گھٹاؤں کے سنگ رات کرتے ہیں
یہ جنکی آنکھوں سے تعبیریں
موتی بنکر جھڑتی ہیں
یہ جنکی ہتھیلیوں سے منزل
!ریت بنکر پھسلتی ہے
یہ جنکی اذانوں پر کوی صلواۃ نہیں کہتا
یہ جنکے دعاؤں پر کوی ہاتھ نہیں دھرتا
!یہ دیوانے ہیں
اپنے ٹوٹے وجود لیے
در در بھٹکتے ہیں
اورگمنام ہستیوں کا
ہر پل ماتم کرتے ہیں
یہ امید کے شجر سے
خزاں بنکر جھڑ جاتے ہیں
یہ تعبیروں کے آسماں سے
پانی بنکر برس جاتے ہیں۔
کسی پھیلی جھولی میں حیات ساری ڈال دیں
آنکھوں کی چمک میں بس کر اپنا آپ وار دیں
انکے ہاتھ میں جادو
اور نگاہوں میں طلسم
الفاظ انکے منتر
آہیں انکی سرگم
دکھائی دے کر بھی گمشدہ سے
فنا کے تماشے ہیں
خوابوں میں بسنے والے
جینے نہ مرنے والے
ہاتھ اٹھاے اوپر
دھمال کرنے والے
یہ دیوانے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"ممبر ینگ وومن رائٹرز فارم"

install suchtv android app on google app store
Urdu News - پاکستان اور دنیا بھر سے بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح، تجارت اور ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اردو خبریں
All Rights Reserved © SUCH TV 2023. SUCH TV is not responsible for the content of external sites.