پاکستانی قدرتی نمک سے تیار صابن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی، اہم ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار کردہ صابن نے عالمی ایوارڈ جیت کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔ فائل فوٹو پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار کردہ صابن نے عالمی ایوارڈ جیت کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔

پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار برازیلی صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بیلجیئم میں گلوبل انوویشن ایوارڈ میں پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک سے تیار برازیلی صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بیلجیم میں خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کا قدرتی نمک خوب سراہا گیا۔

وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ گلابی نمک عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہا ہے۔

ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے، بیلجیئم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔

ان کا مزید کہان تھا کہ گلوبل انوویشن ایوارڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان اور برازیل کے اشتراک سے عالمی معیار کی مصنوعات بن رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store