ایک کلو ناخن بیچیں اور کمائیں 150 یوان، کمائی کا نیا طریقہ

ایک کلو ناخن بیچ کر 150 یوان کمائیں فائل فوٹو ایک کلو ناخن بیچ کر 150 یوان کمائیں

چین میں کوڑا کرکٹ سمجھے جانے والے ناخن کو ادویات کی تیاری کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، اور مارکیٹ میں ایک کلو ناخن کی قیمت 150 یوان تک جا پہنچی ہے۔

چینی طب کے ماہرین کے مطابق ناخن مختلف بیماریوں جیسے بچوں میں پیٹ پھولنے اور ٹانسلز کے علاج میں مفید سمجھے جاتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ادویہ ساز کمپنیاں اسکولوں اور دیہات سے ناخن خریدتی ہیں، جنہیں پہلے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے اور پھر خشک کر کے باریک پاؤڈر میں تبدیل کر کے مختلف دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک بالغ انسان سالانہ اوسطاً صرف 100 گرام ناخن اگاتا ہے، اس لیے مطلوبہ مقدار اکٹھی کرنا مشکل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناخن کی قیمت نسبتاً زیادہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ہیبی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بچپن سے جمع کئے گئے۔

ناخن آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں 150 یوان فی کلوگرام (تقریباً 5775 پاکستانی روپے) کے حساب سے بیج دیا۔

واضح رہے کہ 1960 کی دہائی میں ناخن کا بطور ادویات استعمال کم ہونا شروع ہوا تھا کیونکہ نیل پالش کے استعمال نے ناخن کو آلودہ کر دیا تھا۔

بعد ازاں دیگر متبادل اجزا دریافت ہوئے لیکن انسانی ناخن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے اور اب ایک بار پھر ان کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ادویہ ساز کمپنیوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صرف ہاتھوں کے ناخن ہی قبول کیے جاتے ہیں، پاؤں کے ناخن نہیں، اور خریداری کے وقت اس کی سختی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store