امریکی شہری نےپلاسٹک چپلوں کے جمع کرنے کا انوکھا ریکارڈ بنا لیا

ڈوگی لش کے پاس کروکس نامی ربڑ کی چپلوں کے 3 ہزار 803 جوڑے موجود ہیں فائل فوٹو ڈوگی لش کے پاس کروکس نامی ربڑ کی چپلوں کے 3 ہزار 803 جوڑے موجود ہیں

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے ڈوگی لش کو دنیا بھر میں کروک کنگ کے نام سے پکارا جا رہا ہے, انہوں نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں اپنا نام شامل کرا دیا۔

ڈوگی لش کے پاس کروکس نامی ربڑ کی چپلوں کے 3 ہزار 803 جوڑے موجود ہیں، جنہیں جمع کرنے کا سلسلہ انہوں نے تقریباً 18 سال پہلے شروع کیا تھا۔

اس منفرد شوق نے نہ صرف انہیں عالمی شہرت دلائی بلکہ ان کے لیے بچپن کا خواب بھی حقیقت میں بدل گیا۔


انہوں نے کہا کہ جب بھی اسکول میں بک فیئر لگتا تھا، میں سب سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتابوں کی طرف بھاگتا تھا، نوعمری میں اپنی ایک ڈائری میں زندگی کے مقاصد تحریر کئے تھے، جن میں ایک نایاب اور بڑا کلیکشن جمع کرنے کا شوق بھی شامل تھا، جو بالآخر عالمی ریکارڈ کی شکل اختیار کر گیا۔

install suchtv android app on google app store