شنگھائی میں کتےپرٹیٹوبنانے کا منظر،شہریوں میں ہل چل

شنگھائی میں کتےپرٹیٹوبنانے کا منظر،شہریوں میں ہل چل فائل فوٹو شنگھائی میں کتےپرٹیٹوبنانے کا منظر،شہریوں میں ہل چل

شنگھائی میں منعقد ہونے والی ایشیا پیٹ ایکسپو میں کتےپرٹیٹوبنانےپر کتے کا مالک چینی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

ایک چینی شہری نے اپنے می­کسیکن کتے کی پشت اور اگلی ٹانگوں پر ڈریگن اور ٹائیگر کے ٹیٹو بنوائے ہیں۔

شہری کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ میں نے کوئی جلانے والی مشین استعمال نہیں کی تھی، یہ عمل کسی بھی درد اور بیہوشی کے بغیر کیا گیا ہے۔

بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا اور نفرت کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا: "کیا تکلیف دہ ہے۔ احساس ہورہا ہے کہ کتا خوفزدہ تھا۔ دوسرے لوگوں نے کہا کہ یہ کتے کے ساتھ ظلم ہے۔ اسے ایک بےجان چیز سمجھ کر استعمال کیا گیا۔

تنازعہ کھڑا ہونے پر ایکسپو کے منتظمین نے شہری کو دوبارہ داخل ہونے سے روک دیا۔ مالک نے بار بار درخواست کی کہ جسم پر بال نہ ہونے کی وجہ سے کتوں کو درد کا احساس کم ہوتا ہے۔

تاہم آرٹسٹ نے اعتراف کیا کہ اسے بعد میں اس مسئلے کی سنگینی کا احساس ہوا اور اس نے عوامی طور پر معافی کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store