مطالبات کی منظوری، ایم کیو ایم کا حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یقین دہانیوں کے باوجود مطالبات پورے نہیں کئے، تین دن کے اندر ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔
سندھ ہائیکورٹ: وحیدہ شاہ کو نا اہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار سندھ ہائیکورٹ نے وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔
کراچی: پی آئی بی کالونی میں بم حملہ، حیدری دھماکے کی تحقیقات شروع کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حیدری میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔
کراچی: جماعت اسلامی کی کال پر ہڑتال، مختلف علاقوں میں ہنگامے کراچی میں آج جماعت اسلامی کی ہڑتال کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہےجبکہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔