پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے اونچی آواز میں سننے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایمپلی فائر اور اسپیکر قبضے میں لے لیے گئے۔
لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھنسنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ نوجوان نعمان کی گردن ڈور پھنسنے سے شدید زخمی ہو گئی۔