Logo
Print this page

کالا باغ ڈیم بننے کے باوجود بھی سیلاب کا خطرہ برقرار رہے گا، شیری رحمان

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ پاکستان
شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے کے باوجود بھی سیلاب کا خطرہ برقرار رہے گا۔

نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے۔

تاہم اگر وہ کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم والی میٹنگ میں آئیں، ان کے صوبے نے کالا باغ ڈیم کو مسترد کیا ہے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی آتی ہے تو ڈیم بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

ملک کے تینوں دریا سب کے سامنے ہیں جبکہ کالا باغ کی لوکیشن بھی دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب آیا ہوا ہے، ڈیم پانی کی اسٹوریج اور ہائیڈل کیلیے ہوتے ہیں۔

صرف ڈیم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، چترال، سوات اور مالاکنڈ کے علاقے گرین ہوتے تھے وہ خالی ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبی گزر گاہوں کے اطراف کہاں کہاں تجاوزات ہیں کمیٹی میں بات کروں گی۔

آپ سے بڑے ڈیم بن بھی نہیں سکتے پہلے اسٹڈی کر لیں تربیلا اور منگلا ڈیم کیسے بنے تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سیلاب ضرور آئیں گے کوئی ڈیم نہیں روک سکے گا۔

سب سے زیادہ گرین کلر کا نقشہ تھا وہ کے پی تھا کچھ حد تک جی بی بھی تھا۔

install suchtv android app on google app store
Urdu News - پاکستان اور دنیا بھر سے بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح، تجارت اور ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اردو خبریں
All Rights Reserved © SUCH TV 2023. SUCH TV is not responsible for the content of external sites.