امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

امیر بالاج ٹرکان والا قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے فائل فوٹو امیر بالاج ٹرکان والا قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے

امیر بالاج ٹرکان والا قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مبینہ مقابلہ رحیم یار خان کے علاقے میں ہوا، جب سی سی ڈی اہلکار ملزم کو تفتیش کے لیے وہاں لے جا رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیفی بٹ کو گزشتہ روز دبئی سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، اور ان پر قتل کے متعدد الزامات ہیں۔

ملزم طیفی بٹ نے دبئی کی عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان جا کر اپنے خلاف دائر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store