امریکا نے پاکستان میں اپنے سفارتخانے اور قونصل خانوں میں پبلک ڈیلنگ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی۔ توہین آمیزفلم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے
سپریم کورٹ نے دوہری شہریت سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔فیصلہ ایک دو روز میں سنائے جانے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ غلط حلف نامہ جمع کرانے والا نااہل قرارہوگا۔
چیئرمین پی آئی اے راو قمر سلیمان نے استعفی دے دیا۔ جونئیر کپتان جنید یونس کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راؤ قمر سلیمان نے خرابی صحت کے باعث استعفٰی دیا۔
پی ٹی اے نے ملک بھر میں اسلام مخالف ویڈیو دکھانے والی ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مواد کو ہٹائے جانے تک یو ٹیوب کی سروسز معطل رہیں گی