جانئیے ماہ ستمبر میں ستاروں کا احوال

Aries حمل:

آ پکا حاکم ستارہ مریخ یکم تا 27 ستمبر بیت السفر (نویں) رہتے ہوئے بیرونِ ملک سفر سے متعلقہ امور خاصی اہمیت کے حامل رہیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقعؒ، روحانیت و مذہبی تقریبات میں شمولیت و انعقاد راحت بخشے۔ مریخ یہاں دسویں گیارہویں کے حاکم زحل کے ہمراہ ہو گا جس سے کاروباری و حلقہ احباب سے متعلقہ امور میں محتاط اور وعدوں کی پاسداری ضروری ہو۔

بھارت این ایس جی کے ممبر شپ کا اہل نہیں

بھارت این ایس جی (نیوکلیئر سپلائرز گروپ) کے ممبر شپ اور ایٹمی عدم پھیلاو کے پیمانہ پر پورا نہیں اترتا اور نہ ہی وہ اس گروپ کے قوانین سے مطابقت رکھتا ہے، اگرچہ امریکہ کا کہنا ہے یا بھارت کیلئے بہلاوہ ہے کہ وہ بھارت کو ان قوانین استثنی دے سکتا ہے جس میں وہ بری طرح فیل ہوا ہے، اسے ویانا آسڑ یا اور سئیول جنوبی کوریا کے اجلاسوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس پر امریکہ نے چین پر الزام لگایا کہ اس نے یہ بھارت کی گروپ میں ممبر شپ روکی، جو ابا چین نے کہا کہ یہ آپ ہی ہیں جس  نے یہ پابندی عائد کی تھی کہ جس نے ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدہ پر دستخط نہ کئےہیں وہ اسکا ممبر شپ نہیں بن سکتا ہے ، ہم تو اسی قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، روس نے بھی اس پر یہی کہا ہے کہ صرف اکیلے بھارت کو اس ممبر شپ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا دوسرے ممالک بھی ہیں یعنی پاکستان۔

قومی اداروں پر الزام تراشی سے دشمن مضبوط ہوگا

سانحہ کوئٹہ کے بعد یہ سوال تواتر کے ساتھ پوچھا جارہا کہ کیا نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوچکا، اگر ایسا ہے تو پھر اس کا زمہ دار کون ہے۔ 16دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں قومی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے بعد ملکی نمایاں سیاسی ومذہبی قوتوں نے اتفاق رائے سے 20 نکات کا حامل ایسا منصوبہ منظور کیا جس بارے اعلانیہ دعوی کیا گیا کہ اس پر عمل درآمد کی صورت میں دہشت گردی وانتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڈ پھینک دیا جائیگا۔

کوئی۔۔۔۔!!

کوئٹہ کی سرد ہوائیں یوں بغل گیر تھیں جیسے خوش آمدید کے لیے آئیں ہوں۔ میں نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا اور منزل کی جانب رخ کیا۔ جس شہر کی ہوائیں اِس قدر ملنسار ہوںوہاں کے باسیوں کا کیا عالم ہوگا 2012 کے اوائل میں یہ میرا بلوچستان کا پہلا سفر تھا ۔ گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ ایک دل خراش آواز نے چونکا دیا۔ جہاں سے ہم ڈیڑھ  منٹ پہلے گزرے وہاں دھماکہ ہو چکا تھا۔ میں نے جھرجھری لے کر جنت کی حوروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھ سے بغل گیر اور میزبانی کی دعوت دئیے بنا ہی جنت  واپسی کی راہ لی۔

صفحہ 17 کا 17