گیمبیا کے صدر عہدہ چھوڑنے پر آمادہ

یحییٰ جامع یحییٰ جامع

گیمبیا پر طویل عرصہ حکمرانی کرنے والے یحییٰ جامع نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دست بردار ہو جائیں گے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اعلان میں انھوں نے کہاکہ ضروری نہیں ہے کہ خون کا ایک قطرہ بھی بہے. گیمبیا کے صدر جامع کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب انھوں نے گنی اور موریطانیہ کے صدر سے بات چیت کی۔ تاہم جامع نے یہ نہیں کہا کہ کیا شرائط طے ہوئی ہیں۔

گیمبیا کے صدرجامع کو دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں شکست ہو گئی تھی اور ان کے جانشین آداما بارو نے گذشتہ روز سینیگال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تاہم جامع نے کہا تھا کہ انتخابات میں بےضابطگیاں ہوئی ہیں اور ان کے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

بارو نے ملک چھوڑ کر جانے والے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ اب ملک واپس جا سکتے ہیں۔ کئی مغربی افریقی ملکوں کی فوجیں گیمبیا میں تعینات ہیں۔ ان ملکوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر جامع خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو انھیں زبردستی معزول کر دیا جائے گا۔

انھوں نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں کہاکہ گیمبیا سے خوف کی حکمرانی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے۔ بارو کئی دن سے پڑوسی ملک سینیگال میں ہیں۔ مغربی افریقہ کے ممالک گیمبیا کے حالیہ صدارتی انتخابات کے فاتح آداما بارو کی حمایت کر رہے ہیں۔

گیمبیا کے صدر جامع نے تقریر میں کہاکہ میں اپنے ضمیر کے مطابق اس عظیم ملک کی قیادت سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور میں گیمبیا کے تمام شہریوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store