آذربائیجان کی خاتون نے ریشم پر سونے سے قرآن مجید تحریر کردیا

آذربائیجان کی خاتون نے ریشم پر سونے سے قرآن مجید تحریر کردیا آذربائیجان کی خاتون نے ریشم پر سونے سے قرآن مجید تحریر کردیا

آذربائیجان کی ایک ہونہار خاتون نے تین سال کی محنت سے باریک ریشم پر قرآن مجید تحریر کیا ہے جس کی تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں۔

یہ قرآن مجید تنزیلے محمد زادے نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے اور اسے سونے اور چاندی سے لکھا گیا ہے۔

تنزیلے ایک پروجیکٹ کے طور پر مکمل قرآنی متن کو خوشخط انداز میں لکھنا چاہتی تھیں لیکن وہ کچھ منفرد کرنے کی خواہاں تھیں۔

 بہت سوچ بچار کے بعد ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ قرآن مجید کو باریک اور نفیس ریشم پر لکھا جائے جو اپنی جگہ خود ایک چیلنج تھا۔

اس کے لیے تنزیلے محمد زادے نے ایک لیٹر سے زائد مائع سونا اور چاندی استعمال کیا اور نرم ریشم پر احتیاط سے آیات تحریر کیں۔

اس طرح قرآن کا ہر صفحہ ریشم سے بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 11.4 انچ اور چوڑائی 13 انچ ہے اور بہت قیمتی ریشم پر بنایا گیا ہے۔

دنیا بھر میں اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہیں اور اسے ترکی کی وزارتِ برائے مذہبی امور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store