پاکستان سے بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنیسٹ ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنیسٹ

ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنیسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، نومنتخب امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنیسٹ نے اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اوباما پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے۔۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

جاش ارنیسٹ نے مزید کہا کہ پاکستان سے بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store