عراق: موصل آپریشن کامیابی سے جاری، عراقی فوج شہر سے چند کلومیٹر دور

 عراقی فوج عراقی فوج

عراق کے شہر موصل کو دہشتگرد تنظیم داعش سے آزاد کرانے کے لیئے آپریشن جاری ہے جبکہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے موصل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں سے اب موصل کی آزادی کے لیئے آخری مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کا گڑھ سمجھا جانے والا علاقہ موصل اب آزادی کے قریب ہے اور عراقی فوج نے عوام رضا کار فورس حشد شابی کے ساتھ مل کر موصل کے قریبی گاوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس وقت فوج موصل سے بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اب یہاں سے موصل کی آزادی کے لیئے آخری مرحلے کاآپریشن شروع کیا جا ئے گا۔

عراقی فوج نے آپریشن کے آغاز سے اب تک جن علاقوں کا کنٹرول سنبھالا ان میں آپریشن کیلننگ جاری ہے اور عراقی کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسریان گاوں سے داعش کا اسلحے کا سب سے بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ہے اس کے علاوہ موصل میں موجود عراقی شہری بھی بھاگنے کے لیئے کوششیں کر رہے ہیں اور اب تک دس ہزار سے زائد شہریوں کو فوج کی جانب سے امان دی جا چکی ہے جبکہ دیگر شہریوں کے بھی با حفاظت انخلا کے لیئے اقدامات جاری ہیں۔

ادھر داعش کے موصل میں جرائم بھی جاری ہیں اور ایک تازہ کارروائی میں دو سو تیس شہریوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store