کیلیفورنیا: بس حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
کیلیفورنیا: بس حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک کیلیفورنیا: بس حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں سیاحوں کی ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں حکام کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر مسافروں کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے۔

حادثہ سیاحتی مقام پالم سپرنگ کے قریب انٹرسٹیٹ دس شاہراہ پر پیش آیا حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ہائی سپیڈ میں آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرائی جس کے باعث بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔

امدادی کارکنوں کو بس میں سوار افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے سیڑیوں کا استعمال کرنا پڑا طبی زرائع نے زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی ہے۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جو بس میں اگلی نشستوں پر بیٹھے تھے اور ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرنے میں چند دن لگ سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے بعض کے پاس شناختی کارڈز نہیں تھے یا پھر ہسپتال لے جاتے ہوئے ان کا سامان کھو گیا جبکہ ڈرائیور کی ہلاکت کے باعث حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store