سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت اے ایف پی

شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے ہونے والے میزائل حملے کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور چین اور جاپان کے بعد اب سلامتی کونسل نے بھی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا خطے میں بد امنی کو ہوا دے رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی متفقہ طور پر مذمت کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کی حمایت شمالی کوریا کے حامی ملک چین نے بھی کی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صورت حال پر نہایت قریب سے نظر رکھیں گے اور مزید اہم اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میزائل کا داغا جانا ایک ناقابل معافی اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جس نے جاپان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جبکہ شمالی کوریا کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی میزائل تجربے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے اور یہ اقدام امریکہ کے شمالی کوریا پر الزام کے مترادف ہے واضح رہے کہ شمالی کوریا کے گزشتہ ہفتے آبدوز سے میزائل تجربہ کیا تھا جوکہ جاپان کی سمندری حدود کے قریب گرا تھا۔

install suchtv android app on google app store