ہلیری کلنٹن کو ایف بی آئی کی جانب سے سکیورٹی امور پر بریفنگ

ہیلری کلنٹن ہیلری کلنٹن

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو خارجہ پالیسی اور عالمی سکیورٹی مسائل پر بریفنگ دی گئی ہے۔ اس بریفنگ کا مقصد ہیلری کلنٹن کو متوقع صدارتی دور کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔

امریکی دارلحکومت نیو یارک کے شہر وائٹ پلین میں واقع تحقیقاتی دفتر میں ہیلری کلنٹن کو بریفنگ دی گئی ، جسے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نے اپنے شوہر بل کلنٹن کے ساتھ شیئر کیا۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار کو ان کی پہلی بریفنگ مہاٹن میں ایف بی آئی کے دفتر میں دی گئی یہ بریفنگ اُن کے گھر کے قریب نیویارک سے باہر واقع ایک وفاقی سرکاری تنصیب میں منعقد ہوئی جہاں اُنھیں امریکہ کو درپیش اہم داخلی اور عالمی خطرات کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

امریکی قانون کے تحت، اہم صدارتی امیدواروں اور اُن کے قریبی مشیروں کو ایسی بریفنگ دی جاتی ہے۔ جس میں نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ کا دفتر سلامتی کے امور پر صیغہٴ راز کی نوعیت کی اطلاعات سے آگہی دیتا ہے، تاکہ عہدہ سنبھالنے پر اِن معاملات کی پرکھ حاصل ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلنٹن کو وائٹ پیلیس میں واقع ایف بی آئی کے دفتر میں دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک بریفنگ دی گئی۔

install suchtv android app on google app store