مغربی ممالک شام میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں: بشارالاسد

 بشار الاسد یونان کی ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو بشار الاسد یونان کی ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں

یونان کے سیاسی اور پارلیمانی وفد نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں تمام راہنماوں کے درمیان شام میں جاری خانہ جنگی اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کے صدر بشار الاسد نے یونان کی ڈیموکریٹک پارٹی اور پازوک پارٹی کے سربراہوں سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی ملاقات میں صدر بشار الاسد نے کہا کہ بہت سے یورپی ملکوں کے سربراہوں کا شام کے ساتھ مسئلہ ہماری خودمختاری ہے۔

شام کی جنگ میں علاقے اور دنیا کے لیے کئی سبق پوشیدہ تھے اور اس کی دلیل اور وجہ یورپ سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں دہشت گردی کی لہر کا پھیلنا ہے۔

بشار الاسد نے مغربی ممالک کی جانب سے شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کو کمزور کرنے کے لیئے ایسی مغربی پالیسیاں بنائی گئیں جن میں دہشت گردی کی حمایت کی گئی لیکن یورپی ملکوں کی غلط پالیسیوں نے سیکورٹی اور اقتصادی لحاظ سے قوموں پر منفی اثرات مرتب کیے۔

بشار الاسد نے مزید کہا کہ شام کی عوام قیام امن کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: دمشق: امریکہ ، فرانس کے فضائی حملے،140 عام شہری جاں بحق ، متعدد زخمی

اس موقع پر یونانی وفدنے شام حکومت کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یونان کی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرتے ہیں۔

یونان کے پارلیمانی وفد کا کہنا تھا کہ وہ شام کے حالات کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store