امریکا کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی: شمالی کوریا

امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان فائل فوٹو امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان

شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک لاؤس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی صورت میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے میزائل سسٹم کی تنصیب پر شمالی کوریا کی جوابی کارروائی کی دھمکی

شمالی کوریا دنیا کو دکھانے کے لیے تیار ہے کہ اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو پریشان یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی جانئیے: شمالی کوریا کا آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ

واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار امریکا کو نشانہ بنانے سمیت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ جوہری تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store