ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد

 ہیلری کلنٹن فائل فوٹو ہیلری کلنٹن

امریکہ کی صدارتی دوڑ میں شامل دونوں جماعتوں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک نے اپنے اپنے صدارتی امیدوار نامزد کر دیئے ہیں، ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب ڈیمو کریٹک کی ہیلری کلنٹن نے بھی بطور خاتون صدر نامزدگی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی کنونشن فلاڈیلفیا میں ہوئی پارٹی کنونشن کے دوران ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں ہیلری کلنٹن نے دو ہزار تین سو بیاسی ووٹ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: امریکی بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب ان کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

ہلیری کی نامزدگی کا اعلان برنی سینڈرز نے کیا جوکہ پہلے ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے ہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اوباما نے سرکاری طور پر ہیلری کی حمایت کر دی

اس سے قبل ہلیری کلنٹن نے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے ٹویٹر کے زریعے کیا تاہم وہ اسی ہفتے نائب صدر کی نامزدگی کا بھی باقائدہ اعلان کر دیں گے۔

install suchtv android app on google app store