فرانس میں گرجا گھر پرحملے میں پادری ہلاک، دونوں حملہ آوربھی مارے گئے

فرانس میں گرجا گھر پرحملے میں پادری ہلاک، دونوں حملہ آوربھی مارے گئے اے ایف پی

فرانس کے شہر روئن میں پولیس نے چاقو کے زور پر لوگوں کو یرغمال بنانے والے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے شمالی شہر روئن میں 2 چاقو بردار افراد نے  چرچ پر حملہ کرکے اس میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے ایک یرغمالی کی بھی لاش ملی جسے گرجا گھر کے پادری کے طور پر شناخت کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پادری کو بلیڈ سے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے کے دوران فرانس میں دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں ، رواں ماہ ہی ایک شخص نے فرانس کے قومی دن کے موقع  پر ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا تھاجس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store