سیاہ فام طالبعلم کی بھارت میں ہلاکت پرافریقی ممالک کا احتجاج

بھارت فائل فوٹو بھارت

کانگو طالبعلم کی ہلاکت پر افریقی ممالک کا بھارت سے شدید احتجاج، نئی دہلی میں افریقی سفارتخانے میں افریقن ڈے کی تقریبات کا بائیکاٹ کردیا گیا بیالیس افریقی ممالک نے طلبا کو بھارت نہ بھیجنے کی سفارش بھی کردی۔

بھارت میں غیر ملکی طلبہ پر تشدد عام ہوگیا۔ انتہا پسند بھارتیوں کے ہاتھوں افریقی ملک کانگو سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کی ہلاکت پر افریقی ممالک سخت برہم ہیں۔

نئی دہلی میں افریقی سفارتخانے میں افریقن ڈے کی تقریبات کا بائیکاٹ کردیا گیا جبکہ بیالیس افریقی سفیروں نے سیکیورٹی بہتر ہونے تک طلبا کو بھارت نہ بھیجنے کی سفارش بھی کرڈالی۔

بھارتی حکومت سے سیاحوں کی حفاظت اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کا مطالبہ بھی کیا گزشتہ روز بھی نائیجریا کے طالبعلم کو انتہا پسند ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

install suchtv android app on google app store