اسرائیل فسطائیت اور نسلی امتیاز کا گڑھ ہے: سربراہ عرب لیگ

سربراہ عرب لیگ فائل فوٹو سربراہ عرب لیگ

عرب لیگ کے سربراہ Nabil al Arabi نے اسرائیل کو فسطائیت اور نسلی امتیاز کا گڑھ قرار دیا ہے۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے حوالے سے فرانس کی تجویز پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کثیر جہتی فرانسیسی امن اقدام کی بجائے اسرائیل کی براہ راست مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی ۔

انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ امن مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

2014ء میں امریکہ کے زیر اہتمام امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے اب تک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

install suchtv android app on google app store