شام میں امریکی فوجی کرد جنگجوؤں کے بھیس میں برسرپیکار

شام میں امریکی فوجی (اے ایف پی) شام میں امریکی فوجی

شام میں امریکی فوجی مقامی کرد جنگجوؤں کے بھیس میں لڑائی لڑ رہے ہیں، غیرملکی خبر رساں ادارہ امریکی کمانڈوز کی تصویروں کو منظر عام پر لے آیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے کرد اور عرب جنگجوؤں کے ساتھ امریکی کمانڈوز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان فوجیوں کا تعلق امریکی فوج کے خصوصی دستوں سے ہے۔ دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں تقریباً 300 فوجی تربیت اور معاونت کے لئے موجود ہیں لیکن وہ جنگی محاذوں میں حصہ نہیں لے رہے۔

 

install suchtv android app on google app store