یورپی ممالک کی پناہ گزینوں سے متعلق پالیسیاں بین الاقوامی فرائض کے منافی ہیں: بان کی مون

بان کی مون اے ایف پی بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پناہ گزینوں سے متعلق یورپی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے یہ اقدامات بین الاقوامی فرائض کے منافی ہیں۔

آسٹریا کی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پناہ گزینوں کے بحران پر عائد کردہ پابندیاں رکن ممالک کے بین اقوامی فرائض کے منافی ہیں اور مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ یورپی ممالک اب امیگریشن اور پناہ گزینوں کو محدود کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔

آسٹریا کی حکومت نے نئے قانون کے مطابق پناہ لینے کے عمل کو مزید مشکل بنادیا ہے جس سے جنگ ذہ علاقوں سے آنیوالوں کو مشکل پیش آئے گی۔

install suchtv android app on google app store