حلب کی صورتحال تباہ کن ہو چکی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حلب میں صورتحال انتہائی تباہ کن ہو چکی ہے اور ستائیس فروری سے شرو ع ہونے والی جنگ بندی اب برائے نام رہ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ کار ژاں ایگلینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں انسانی امداد میں شریک کارکنوں پر بمباری ہو رہی ہے اور اگلے چند دن شام میں لاکھوں لوگوں کو مہیا کی جانے والی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے دو دنوں میں حلب شہر کی صورتحال انتہائی بگڑ چکی ہے اور انسانی امداد اور فلاحی صحت سے منسلک افراد میں سے لاکھوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکار کا بیان حلب میں ایک ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store