شمالی کوریا نے مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھیج دیا

شمالی کوریا نے مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھیج دیا فائل فوٹو

پابندیوں کے باجود شمالی کوریا نے طویل فاصلےتک مار کرنےوالے راکٹ کا تجربہ کیا تو دنیا بھرمیں ہلچل مچ گئی۔

جنوبی کوریاکی وزارت دفاع کےمطابق راکٹ پرسٹیلائٹ بھی نصب ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے تجربے کی تصدیق کردی ہے۔

اتوارکےروز پیانگ یانگ کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ فائر کیے جانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ،جاپان اورجنوبی کوریانےسلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

شمالی کوریا کا موقف ہے کہ سٹیلائٹ زمینی جائزےکیلئے بھیجاگیاہے اور اس سلسلےمیں اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store