عراقی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری

عراقی افواج کی دہشت گردوں کے کیخلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں، عراقی فورسز کی تازہ کاروائیوں میں مزید درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں.

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے الانبار کے مضافات میں واقع البغدادی علاقے کے ضلع الجبہ میں دفاعی لائن کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا.

عراق کی برّی فوج نے رمادی شہر کے مغرب میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہ داعش کے سترہ عناصر کو ہلاک کر دیا.

عراقی فوج نے البغدادی کے شمال مشرق میں اس گاڑی کو بھی تباہ کردیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا.

عراق کی عوامی رضاکار فورس نےبھی صوبہ الانبار کے شہر ثرثار میں دہشت گرد گروہ داعش کو شدید نقصان پہنچایا ہے.

واضح رہے کہ عراقی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کے بعد دہشت گردوں کا نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں سے دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں جہاں اب عراقی فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور نظام زندگی معمول پر آگیا ہے.

install suchtv android app on google app store