شام میں سعودی فوج کی ممکنہ کارروائیاں اعلان جنگ کے مترداف: روس

کریشنن نیکوف کریشنن نیکوف

روس نے شام میں سعودی فوج کی ممکنہ کارروائیوں کو اعلان جنگ کے مترداف قرار دیا ہے. دوسری جانب امریکہ نے سعودی حکومت کی جانب سے شام فوجی بھیجنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے قانونی امور کی کمیٹی کے سربراہ پاول کریشنن نیکوف نے شام میں زمینی فوج بھیجنے سے متعلق سعودی تجویز پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو کسی بھی اقدام سے قبل شامی حکومت سے اجازت لینا چاہیے۔ دوسری جانب امریکہ نے سعودی حکومت کی جانب سے شام فوجی بھیجنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے بریسلز میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

امریکہ کی قیادت میں دہشت گردوں کے مخالف اتحاد کے وزرائے دفاع کا اجلاس آئندہ ہفتے بریسلز میں متوقع ہے، قابل ذکر ہے کہ سعودی فوج کے ترجمان احمد العسیری نے کہا تھاکہ ان کا ملک امریکی اتحاد کی منظوری کے بعد اپنے فوجی شام روانہ کرے گا۔

install suchtv android app on google app store