کراچی میں درجہ حرارت37 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں درجہ حرارت37 ڈگری تک جانے کا امکان فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔

شہر میں شدید گرمی کیساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید پریشان کردیا۔شہر کراچی میں گرمی کی لہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا، جبکہ کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو بھی مفلوج کردیاہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں موسم آبر آلود رہنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store