کم قیمت ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون متعارف

 کم قیمت ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون متعارف کم قیمت ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون متعارف

کیا آپ 20 ہزار روپے کا ڈوئل کیمرہ فون لینا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو زی ٹی ای نامی کمپنی کا ہائی آئی اسمارٹ فون آپ کا انتخاب بن سکتا ہے۔

چین کی کمپنی زی ٹی ای نے اپنا نیا اسمارٹ فون ہاک آئی پیش کیا ہے جس کے لیے وہ کراﺅڈ سورس سائٹ پر فنڈز جمع کررہی ہے۔

تاہم 20 ہزار روپے کے لگ بھگ قیمت میں یہ کافی بہترین ڈیوائس لگتی ہے، کم از کم اس کے فیچرز سے تو یہی احساس ہوتا ہے۔

اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج جس میں میموری کارڈ سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ 5.5 انچ کی 1080p اسکرین جیسے فیچرز اس کا حصہ ہیں۔

مگر اس کی خاص بات بیک پر دو کیمروں کی موجودگی ہے جن میں ایک 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 13 میگا پکسل سنسر دیا گیا ہے جو کہ آئی فون سیون پلس جیسی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں فنگر پرنٹ ریڈر، این ایف سی اور آٹھ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔

کک اسٹارٹر سائٹ پر 199 ڈالرز کے عوض اس فون کو خریدا جاسکتا ہے جو کہ باضابطہ طور پر رواں سال کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس وقت یہ قیمت زیادہ ہوگی۔

کمپنی کو توقع ہے کہ وہ کک اسٹارٹر پر اسے فروخت کرکے طے کردہ ہدف کے مطابق فنڈز اکھٹا کرنے میں کامیاب رہے گی۔

install suchtv android app on google app store