جرمنی: فیس بک پر جھوٹی خبروں کی نشاندہی، نئے ٹولز متعارف کروانے کا فیصلہ

جرمنی: فیس بک پر جھوٹی خبروں کی نشاندہی، نئے ٹولز متعارف کروانے کا فیصلہ فائل فوٹو

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک جرمنی میں نئے ٹولز متعارف کروا رہی ہے جن کی مدد سے جعلی خبروں کی نشاندہی ممکن ہو جائے گی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں فیس بک کے نئے ٹولز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے جھوٹی خبروں کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے بعد متعلقہ خبروں کو جانچ کے لیے بھجوایا جائے گا۔

اگر تصدیق ہو گئی کہ متعلقہ خبر درست نہیں تو پھر اسے متنازع قرار دیا جا سکے گا۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ماہ ہم نے ان اقدامات کے بارے میں اعلان کیا تھا جو کہ غلط خبروں سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں فیس بک پر یہ اپ ڈیٹس جرمنی میں میسر ہوں گی۔

خیال رہے کہ بز فیڈ نے گزشتہ ہفتے فیس بک کے ایسے صفحات کی نشاندہی کی تھی جن کی مدد سے جرمن چانسلر کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔ اس کے بعد جرمن وزیرِ انصاف نے فیس بک کو غلط خبروں کے حوالے سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جرمنی میں ہتکِ عزت کے قانون کا احترام کرے کیونکہ یہاں امریکہ کے مقابلے میں قانون زیادہ سخت ہے۔

 

install suchtv android app on google app store