آئی فون ’’8‘‘ میں مُڑی ہوئی اسکرین اور تھری ڈی کیمرے کا امکان

آئی فون ’’8‘‘ آئی فون ’’8‘‘

وال اسٹریٹ جرنل ، میش ایبل اور ٹیکنالوجی تجزیات پیش کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق اگلے سال آئی فون ایٹ کا نیا ماڈل شاید پچھلے تمام ماڈلز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں بہت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیں گی۔

10 ماڈلوں کی آزمائش

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون کی تجربہ گاہوں میں ’’10 سے زائد ماڈلز‘‘ آزمائے جارہے ہیں جب کہ کناروں سے خمیدہ اسکرین کا آپشن اس بار شامل کردیا جائے گا اور اگلے سال 2 کی بجائے 3 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب یہ امکان بھی ہے کہ شاید ایل سی ڈی کی بجائے اوایل ای ڈی سے بنے اسکرین پیش کیے جارہے ہیں۔ اس سے آئی فون ایٹ زیادہ بہتر اسکرین کے ساتھ قدرے پتلا بھی بن جائے گا۔

وائرلیس چارجنگ

واضح رہے کہ سام سنگ اور زیاؤمی اوایل ای ڈی اسکرین والے اسمارٹ فون پیش کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ آئی فون چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ لیکن اس سال غائب ہونے والا ہیڈ فون جیک اب دوبارہ متعارف نہیں کیا جارہا۔

ایپل کمپنی نے اپنی شراکت دار کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اوایل ای ڈی اسکرین تیار کریں جس کی ریزولوشن 2,560 x 1,440 کے برابر ہو جو اس وقت گیلکسی ایس سیون اور گیلیکسی نوٹ فائیو میں دستیاب ہیں تاہم ایپل نے اسے اپنی اسمارٹ واچ میں پیش کیا ہے۔

دوسری میش ایبل ویب سائٹ نے کہا ہےکہ آئی فون کے اگلے ماڈل میں تھری ڈی کیمرہ ہوسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کی پیشگوئی کرنے والی ایک فرم نائن ٹو فائیو میک نے کہا ہے کہ 2017 کے وسط میں پیش کیے جانے والے آئی فون کے 12 سے 15 کروڑ سیٹ تیار کیے جائیں گے جو اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی کھیپ بھی ہوگی۔ فرم کے مطابق ایپل اگلے سال اپنے ڈیزائن میں بہت سی اہم تبدیلیاں لائے گا۔

install suchtv android app on google app store